دبئی :دبئی میں اس ہفتے لگاتارگہری دھند رہنے کا امکان۔
پیر 5 دسمبر 2016 14:11
دبئی ۔(اردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار، 05دسمبر، 2016) محکمہ موسمیات کی جانب سے اس ہفتے دبئی میں لگاتارگہری دھند رہنے کا امکان ہے۔جس کی بناء پر پولیس نے عوام کو خبردار کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنے اکاونٹ میں ٹویٹ کیا ہے کہ وہ انتہائی احتیاط کے ساتھ گاڑیوں کو چلائیں۔اور گاڑی چلاتے وقت مناسب فاصلے پر رہیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے ۔
(جاری ہے)
پولیس کی جانب سے ہدایات جاری کر تے ہوئے یہ بھی کہا گیا کہ لین تبدیل کرتے وقت انڈیکیٹرز کا استعمال کریں اور گاڑی کی رفتار کو معمول سے قدرے کم رکھیں۔
اس حوالے سے پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کی آج گہری دھند کے باعث ٹریفک کافی تعطل کا شکار رہی۔ دوسری جانب دبئی ائرپورٹ کی جانب سے سرکاری ویب سائٹ پر عوام کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ گہری دھند کے باعث پروازوں میں کافی تاخیر متوقع ہے ۔واضح رہے کہ دبئی ائیر پورٹ مختلف ائیرلائنز، ائیر ٹریفک کنٹرول اور کنٹرول اتھارٹیز کے ساتھ ملکر کسٹمر کی شکایات کو حل کرنے کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.