متحدہ عرب امارات :اب ڈرائیونگ لائسینس کی مدت ختم ہونے کے بعد نیا ڈرائیونگ لائسینس ایک گھنٹے سے بھی کم مدت میں حاصل کریں۔

پیر 5 دسمبر 2016 13:49

متحدہ عرب امارات :اب ڈرائیونگ لائسینس کی مدت ختم ہونے کے بعد نیا ڈرائیونگ ..

متحدہ عرب امارات۔(اردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار، 05دسمبر، 2016) متحدہ عرب امارات میں ڈرائیونگ لائسینس کی مدت دس سال کی ہوتی ہے جس کے بعد نیاڈرائیونگ لائسینس حاصل کرنا پڑتا ہے۔اس نئے ڈرائیونگ لائسینس کے لیے آپ کسی بھی متحدہ عرب امارات کے روڈز اینڈ ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کے دفتر جا کر اپنا نیا ڈرائیونگ لائسینس ایک گھنٹے سے بھی کم مدت میں حاصل کر سکتے ہیں۔

جس کے لیے آپ کو ایک درخواست جمع کروانی پڑتی ہے ۔ جس کے بعد آر۔ ٹی ۔اے آپکی آنکھوں کا معائنہ کرتے ہوئے آپکو ایک سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سرٹیفکیٹ کے ساتھ اماراتی شناختی کارڈ، پرانا ڈرائیونگ لائسینس،پاسپورٹ پر موجود اماراتی ویزہ کی کاپی اور دو تصاویر کے ساتھ ساتھ 110درہم فیس جمع کرواتے ہیں ۔ جس کے بعد آپکو نیا ڈرائیونگ لائسینس جاری کر دیا جاتا ہے۔

تاہم بڑی گاڑیاں چلانے والوں کو اپنی کمپنی کی جانب سے ایک اجازت نامہ بھی جاری کروانا پڑتا ہے۔ آر ۔ٹی ۔اے ۔ کی جانب سے اگر کوئی جرمانہ ادا نہیں کیا گیا تو وہ اسی وقت آپکو ادا کر نا پڑے گا ۔ بصورت دیگر آپکو لائسینس جاری نہیں کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ یہ تما م کاغذات آن لائن بھی جمع کروانے کی سہولت آر۔ ٹی ۔اے۔ کی جانب سے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :