کیڈ کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 84کروڑ، 43لاکھ روپے کے فنڈز جاری

پیر 5 دسمبر 2016 13:45

کیڈ کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 84کروڑ، 43لاکھ روپے کے فنڈز جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال کے سرمایہ کاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کیڈ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طرپر 84کروڑ، 43لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال کے دوران کیڈ ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے 2ارب 56کروڑروپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر ایجوکیشن و ریفارمز کے لئے 1کروڑ، 35لاکھ ، نیشنل ایجوکیشن سنٹر کے لئے 80لاکھ، ہوم اکنامکس کالج کے لئے 5کروڑ 88لاکھ ، پمز میں ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن کے لئے 5کروڑ 97لاکھ ، اسلام آباد میں فیملی سویٹس اور سرکاری ملازمین کو رہائش کی تعمیر کے لئے 50کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔