گندھارا ہندکوبورڈ پاکستان کے زیراہتمام کوہاٹ میں ہندکو ثقافتی میلے کا انعقاد

پیر 5 دسمبر 2016 13:45

پشاور۔05دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) گندھارا ہندکو بورڈ پاکستان اور گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاور کے زیر اہتمام کوہاٹ میںایک روزہ ہندکو ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا۔ میلہ باچا خان لائبریری ہال کوہاٹ میں منعقد ہوا ‘ ثقافتی میلے کے کوآرڈینیٹر گندھارا ہندکو بورڈ کے جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین، چیف آرگنائزر ڈاکٹر مطیع الله شاہ اور ڈپٹی آرگنائزر طارق محمود تھے۔

میلے کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے اپنے خطاب میں میلے کے کامیاب انعقاد پر گندھارا ہندکو بورڈ کی تعریف کی اور ہندکو زبان، ادب و ثقافت کی ترویج و ترقی کے حوالے سے گندھاراہندکو بورڈ اور اکیڈمی کی کاوشوں کو سراہا اور میلے کے انعقاد میں گندھارا ہندکو بورڈ کوہاٹ چیپٹر کے اراکین کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ ہندکو زبان، ادب وثقافت کی ترقی کیلئے تعاون کریں گے۔

میلے کی صدارت گندھارا ہندکو بورڈ کے جنرل سیکرٹری، ہندکو کے شاعر، ادیب اور محقق محمد ضیاء الدین نے کی۔ اس موقع پر گندھارا ہندکو بورڈ کے جوائنٹ سیکرٹری احمد ندیم اعوان، ہزارہ سے پروفیسر ملک ناصر دائود، اجمل نذیر، نذیر حسین کسیلوی، واہ کینٹ سے ڈاکٹر شاہدہ اصغر، ٹیکسلا کے محقق راجہ نور محمد نظامی کے علاوہ شعراء، ادبیوں، خواتین و حضرات، طلباء اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

میلے کے مختلف شعبہ جات کے آرگنائزرز میں اعجاز بخاری، رضا حسین کاظمی، عاتق شاہ، عالیہ شفیق، مصدق حسین، راحت، خالد درانی اور محمد حسین شامل تھے۔ فنکاروں میں عبدالحمید حمیدی، قادر پہلوان، ندیم، قیوم شاد، شفیق انور، محمد رمضان، مریم حسین، عاشق حسین، آصف چشتی، احمد ندیم اعوان، خان زمان اعظم نے گائیکی میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ شعراء میں ڈاکٹر شجاعت علی راہی، محمد اسرار، خان زمان اعظم، معصوم شاہ معصوم، شمس الاسلام شمس، ارشد نعیم، عمران طالب نے اپنے کلام پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :