اجازت مل گئی،سعودی عرب جبوتی میں اپنا فوجی اڈاقائم کرے گا
ایران نے ہمیں اندھیرے میں رکھا،یمنی حکومت پر یلغارکے بعد تعلقات منقطع کردیئے گئے،جبوتی کے وزیرخارجہ کا بیان
پیر 5 دسمبر 2016 13:39
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) جبوتی کے وزیر خارجہ محمود علی یوسف نے باور کرایا ہے کہ ان کا ملک سعودی عسکری موجودگی کا خیر مقدم کرتا ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق یوسف نے بتایا کہ سعودی عسکری قیادت کی جانب سے جبوتی کے بعض علاقوں کا معائنہ کاری دورہ کیا گیا جہاں ممکنہ طور پر سعودی فوجی اڈے قائم کیے جائیں گے۔
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ یقینا ہم ابتدائی طور پر اس کے لیے آمادہ ہو گئے ہیں اور توقع ہے کہ جلد ہی اس معاہدے پر دستخط کر دیے جائیں گے۔
ایران کے ساتھ جبوتی کے تعلقات کے حوالے سے یوسف کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ابتدا سے ہی محسوس کرتا تھا کہ ایران کے ساتھ تعاون میں بہت سی گڑبڑ ظاہر ہو رہی ہے جو ہمیں بھول بھلیوں میں پھنسا سکتی ہے لہذا ہم دھیرے دھیرے دور ہوتے چلے گئے۔محمود علی یوسف کے مطابق جب یمن میں آئینی حکومت اور عرب مفادات پر حملہ کیا گیا تو جبوتی نے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.