حرمزئی میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 5 دسمبر 2016 13:22

حرمزئی میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک

پشین(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 دسمبر۔2016ء) حرمزئی میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ کئی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پشین میں سیکیورٹی فورسز نے حرمزئی میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جب کہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک اور کئی کو حراست میں لے لیا گیا۔ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔حراست میں لیے گئے دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے جب کہ علاقے میں اب بھی سیکیورٹی انتہائی سخت ہے۔

متعلقہ عنوان :