کویت :تین کویتی شہری مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہو گئے۔

پیر 5 دسمبر 2016 13:22

کویت :تین کویتی شہری مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہو گئے۔

کویت۔(اردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار، 05دسمبر، 2016) تین کویتی شہری مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق دو کویتی شہری جن کی عمریں 21سال کے لگ بھگ بتائی جاتی ہیں منا عبداللہ کے مقام پر ایک خطرناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ان جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے العدن ہسپتال میں منتقل کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک اور حادثے میں 17سالہ شخص سبا النصر ہائی وے پر جاں بحق ہو گیا ۔جہاں ایک تیز رفتار گاڑی اس کو کراس کرتے ہوئے گزرنے کی کوشش کر رہی تھی ۔ اس سلسلے میں پولیس حکام نے انکوائری شروع کر دی ہے ۔ اور تمام شہریوں کو اس بات کی تاکید کی ہے وہ حادثات سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں ۔تاکہ حادثات کی شرح کو کم کیا جا سکے.

متعلقہ عنوان :