ویتنام، حکومت نے 11 ماہ کے دوران 17.4 ارب ڈالر قرض لیا

پیر 5 دسمبر 2016 13:34

ہنوئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ویتنام کی حکومت نے رواں سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران 17.4 ارب ڈالر ملکی و غیر ملکی قرض لیا۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے جاری بیان کے مطابق حکومت نے جنوری سے نومبر کے دوران غیرملکی قرض کے حصول کیلئے 34 معاہدوں پر دستخط کئے جن سے مجموعی طور پر 114 ٹریلین ڈونگ (5.1 ارب ڈالر) کا قرض حاصل ہوا جبکہ 30 بانڈز کے اجراء سے 274.5 ٹریلین ڈونگ (12.3 ارب ڈالر) حاصل ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق ویتنام کی حکومت نے رواں سال 20 ارب ڈالر قرض لینے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :