کمبوڈیا، اپوزیشن جماعت کے سربراہ سینگ چیٹ کو 500ڈالر رشوت دینے کے الزام میں 5 سال قید

پیر 5 دسمبر 2016 13:34

نوم پنہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) کمبوڈیا کی ایک عدالت نے اپوزیشن جماعت کے سربراہ سینگ چیٹ کو رشوت ستانی کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوم پنہ میونسپل کورٹ نے سام رینسی پارٹی کے سربراہ کو خوم چندراتی کو رشوت دینے کے مقدمے میں سزا سنائی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سینگ چیٹ نے اپوزیشن جماعت کمبوڈیا نیشنل ریسکیو پارٹی کے ڈپٹی لیڈر کیم سوکھا کی مبینہ اہلیہ خوم چندراتی کو اس بات پر رضامند کرنے کی کوشش کی کہ وہ کیم سوکھا کے ساتھ افئیر کی تردید کر دے اور انہوں نے اس مقصد کیلئے خوم چندراتی کی ماں کو 500 ڈالر رشوت دی۔

سینگ چیٹ کو رواں سال اپریل میں گرفتار کیا گیا اور انہوں نے دوران سماعت خوم چندراتی کی ماں کو 500 ڈالر دینے کا اعتراف کیا۔

متعلقہ عنوان :