چکو ک کے بے گھر شہریوں میں مفت پلاٹ تقسیم کیے جائیں گے،رانامنور غوث

پیر 5 دسمبر 2016 13:32

چکو ک کے بے گھر شہریوں میں مفت پلاٹ تقسیم کیے جائیں گے،رانامنور غوث
سلانوالی۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)مسلم لیگ ن کے رکن صوبا ئی اسمبلی رانامنور غوث نے کہا ہے کہ چکو ک میں جناح آبادیوں کے بعد اب شہریوں میں تین تین مرلہ کے مفت پلاٹ تقسیم کیے جائیں گے، بے گھر افرادمیں مفت پلاٹ تقسیم کر نے کیلئے وز یر اعلی پنجا ب محمد شہبازشریف نے منظور ی دید ی ہے۔

(جاری ہے)

وز یر اعلی پنجا ب بے گھر لوگوں کو اپنی چھت کی فراہمی کیلئے عملی اقدا ما ت پریقین رکھتے ہیں ۔

ا ن خیا لا ت کا اظہارانہوںنے ٹی ا یم اے سلانوالی میں مسلم لیگ ن کے بلدیاتی کونسلر ز اورشہریوںسے بات چیت کرتے ہو ئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ بہت جلد بے گھرافراد سے درخوا ستیں وصول کی جائیں گی اور پلاٹس تقسیم کیے جائیں گے ۔اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے نا مز د چیئرمین ملک ارشد کھو کھر اورامیدواروا ئس چیئرمین شوکت علی گجر ،رانا انو ر اور دیگر بھی موجو دتھے ۔