پیپلز پارٹی چئیر مین بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ کی سیٹ سے انتخاب لڑنے پر بضد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 دسمبر 2016 13:16

پیپلز پارٹی چئیر مین بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ کی سیٹ سے انتخاب ..

کراچی(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 دسمبر 2016ء) :پیپلز پارٹی چئیر مین بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ کی نشست سے انتخاب لڑنے پر بضد ہو گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری کو این اے 207کی بجائے این اے 204سے انتخاب لڑوانے کے لیے لابنگ کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری این اے 207سے ضمنی انتخاب لڑنے کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

این اے 207سے گذشتہ عام انتخابات میں فریال تالپور منتخب ہوئی تھیں۔

لیکن اب بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ کی نشست پر انتخاب لڑنے کے لیے بضد ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بلاول بھٹو زرداری نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہ کی تو فریال تالپور کو اپنی نشست سے مستعفی ہونا پڑے گا۔ جس کے بعد فریال تالپور کو خواتین کی مخصوص نشست پر دوبارہ رکن قومی اسمبلی منتخب کروایا جائے گا۔