ہفتے میں ایک بار مچھلی کھانا حافظے کے لئے مفید ہے،روسی ماہرین

پیر 5 دسمبر 2016 13:19

ہفتے میں ایک بار مچھلی کھانا حافظے کے لئے مفید ہے،روسی ماہرین
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) روس کے ماہرین کا کہنا ہے ہفتے میں ایک بار مچھلی کھانا حافظے کے لئے مفید ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف پیٹرزبرگ کے ماہرین کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ عام طور پر تو بادام کھانے کو دماغی صحت کے لئے مفید قرار دیا جاتا ہے لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ مچھلی کھانا بھی یاداشت بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی میں پائے جانے والے پروٹین یاداشت بڑھانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں اور جو لوگ فرائی کی ہوئی مچھلی کو اپنی خوراک کا حصہ بناتے ہیں ان کی یاداشت میں اضافہ ہونے کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔