ٹرمپ ایک ہوشیار شخص ہیں،جلد اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سمجھ جائیں گے،روسی صدر ولادیمیر پیوٹن

پیر 5 دسمبر 2016 13:19

ٹرمپ ایک ہوشیار شخص ہیں،جلد اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سمجھ جائیں گے،روسی ..
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک 'ہوشیار شخص ہیں جو اپنے عہدے کی ذمہ داریاں 'بہت جلد سمجھ جائیں گے۔ایک انٹرویو میں روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ پہلے سے ہی 'منجھے ہوئے سیاستدان ہیں ۔

(جاری ہے)

پیوٹن نے کہا کہ ٹرمپ ایک کاروباری شخصیت ہیں، وہ امریکا جیسے ملک کے سربراہ ہیں جو کہ دنیا کے سرکردہ ممالک میں سے ایک ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 'انھیں کاروبار میں کامیابی ہوئی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ہوشیار ہیں ۔ اگر واقعی میں وہ ایسے ہیں تو وہ جلد ہی اپنی نئی ذمہ داری کو مکمل طور پر سمجھ جائیں گے۔