قطر ایئرویزکا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، پرتگال میں ہنگامی لینڈنگ،متعدد مسافر زخمی

پیر 5 دسمبر 2016 13:19

لزبن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) قطر ایئرویزکا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ،طیارے کی پرتگال کے شہر لزبن میں ہنگامی لینڈنگ کے باعث طیارے میں سوار متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر ائیر ویز کا طیارہ واشنگٹن سے دوحا جارہا تھا کہ طوفان کے باعث طیارے کو پرتگال کی جانب موڑدیا گیا۔طیارے کی پرتگال کے شہر لزبن میں ہنگامی لینڈنگ کے باعث طیارے میں سوار متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔زخمی ہونیوالے تین مسافروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ طیارے میں سوار تمام مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :