ٹرمپ ٹیم عالمی رہنمائوں سے رابطوں سے قبل محکمہ خارجہ سے مشورہ کرلیں تو زیادہ بہتر ہوگا ،جان کیری

پیر 5 دسمبر 2016 13:19

ٹرمپ ٹیم عالمی رہنمائوں سے رابطوں سے قبل محکمہ خارجہ سے مشورہ کرلیں ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عالمی رہنمائوں سے رابطوں سے قبل محکمہ خارجہ سے مشورہ کرلیں تو زیادہ بہتر ہوگا ۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں ایک تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی عبوری ٹیم کو چاہئے کہ وہ عالمی رہنمائوں سے رابطوں سے قبل محکمہ خارجہ کے مشوروں پر عمل کریں تو زیادہ مفید ہوگا تاہم اب تک ایسا نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خارجہ کی سفارشات پر عمل کرنا یا نہ کرنا ایک علیحدہ بات ہے تاہم ایسا کیا جانا چاہئے تاکہ ان کی ٹیم کو یہ معلوم ہوسکے کہ کسی خاص معاملے پر امریکا کا اس وقت کیا موقف ہی

متعلقہ عنوان :