ڈاکٹر طاہر القادریکل رات کراچی سے لاہور پہنچیں گے

پیر 5 دسمبر 2016 13:10

ڈاکٹر طاہر القادریکل رات کراچی سے لاہور پہنچیں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کل ( منگل ) کی رات کراچی سے لاہور پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری رات ساڑھے آٹھ بجے کراچی سے لاہور پہنچیں گے جہاں کارکن ان کا استقبال کریں گے جبکہ اس موقع پر میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔ سربراہ عوامی تحریک کو جلوس کی صورت میں ائیر پورٹ سے ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹائون لایا جائے گا ۔