خون جگر فائونڈیشن دکھی انسانیت کیلئے کام کررہاہے‘ اسلم مروت

پیر 5 دسمبر 2016 13:10

پشاور۔05دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)گردوں‘کینسر اور تھیلیسیمیا کے مریضوں کو مفت سکرین شدہ خون فراہم کرنے والے ادارے خون جگر فائونڈیشن کے چیئرمین اسلم مروت نے کہاہے کہ ہمارے ادارے کے دروازے نادار اور خون کے مریضوں کے لیے 24گھنٹے کھلے رہتے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ ادارہ بلاکسی غرض ولالچ کے خون کے اشد ضرورت مندوں کو خون کی فراہمی گزشتہ کئی سالوں سے جاری رکھے ہوئے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ ادارہ سکرین شدہ خون مریض کو فراہم کرتاہے اور اس کے بدلے کسی قسم فیس وغیرہ نہیں لی جاتی وہ لکی مروت کے مریضوں کے ایک وفد سے بات چیت کررہے تھے‘ انہوں نے وفدکو یقین دلایاکہ پشاور اور لکی مروت میں خون جگر فائونڈیشن کے ادارے کام کررہے ہیں اور ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کی ضروریات بھی ادارہ برداشت کرتاہے انہوں نے کہاکہ ادارہ ہر اتوار کو مریضوں کا مفت علاج کرتاہے۔