امریکا، فوج کی شمالی ڈکوٹا سے گزرنے والی تیل کے متنازعہ پائپ لائن منصوبے کی مخالفت

پیر 5 دسمبر 2016 12:55

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) امریکی فوج کی انجینیئرنگ کور نے شمالی ڈکوٹا سے گزرنے والی تیل کی متنازعہ پائپ لائن کے منصوبے کی مخالفت کردی۔

(جاری ہے)

امریکی فوجی کے سول ورکس کے بارے میں اسسٹنٹ سیکرٹری جوایلن ڈیرسی نے ای بیان میں بتایا کہ اس منصوبے کے تحت تیل کی پائپ لائن کو دریائے میسوری اور مصنوعی جھیل اوہائے کے نیچے سے گزارنے کا پروگرام تھا اور یہ دونوں آبی ذخائر پینے کے صاف پانی کے حصول کا ذریعہ ہیں جس کے باعث مقامی آبادی اور ماہرین ماحولیات اس منصوبے کی مخالفت کررہے تھے کیونکہ تیل کے رسائو سے پانی آلودہ ہونے کا یقینی خدشہ تھا۔

انھوں نے کہا کہ اس منصوبے پر ابھی کافی کام باقی ہے اور بہتر یہی ہوگا کی اسے متبادل راستے سے گزارا جائے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کی ممکنات سے محفوظ رہا جائے اور پانی کو ممکنہ آلودگی سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :