امریکی ریاست کیلی فورنیا کے گودام میں آتشزدگی سے اموات 35 ہوگئیں

پیر 5 دسمبر 2016 12:55

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے گودام میں آتشزدگی سے اموات 35 ہوگئیں
آکلینڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے گودام میں آگ لگنے سے ہونے والی اموات بڑھ کر35 ہوگئیں۔ امریکی پولیس کے مطابق المیڈا کائونٹی کے علاقے اوک لینڈ میں ایک گودام (ویئر ہائوس) کی دومنزلہ عمارت میں جمعہ کی رات ایک تقریب کے دوران آگ بھڑک اٹھی تھی۔

(جاری ہے)

جس دوران عمارت منہدم ہوگئی انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے جو ہفتہ کو 27 تھی ۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے پولیس کے مطابق عمارت کا ابھی 30 فیصد ملبہ ہی ہٹایا جاسکا ہے۔ پولیس کے مطابق ویئر ہائوس میں آرٹسٹوں اور طالبعلموں کی بڑی تعداد رہائش پذیر تھی جو حکام کے علم میں نہ تھی۔ وہاں جاری رقص و سرود کی تقریب میں 100 کے قریب افراد شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :