وفاقی حکومت 15 مارچ 2017 سے مردم شماری کرنے کے لئے تیار ہے۔ اٹارنی جنرل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 5 دسمبر 2016 12:43

وفاقی حکومت 15 مارچ 2017 سے مردم شماری کرنے کے لئے تیار ہے۔ اٹارنی جنرل

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 دسمبر۔2016ء) اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے بتایاہے کہ وفاقی حکومت 15 مارچ 2017 سے مردم شماری کرنے کے لئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت 15 مارچ سے مردم شماری کے لئے تیار ہے اور اس حوالے سے صوبوں سے مشاورت بھی مکمل کر لی گئی ہے، مردم شماری آئندہ 2 ماہ میں مکمل ہو گی۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ مردم شماری کی سمری مشترکہ مفادات کونسل کو بھجوادی ہے جو اس کی حتمی منظوری دے گی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے حکومت کو 15 مارچ سے 15 مئی 2017 کے درمیان مردم شماری کرانے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :