شارجہ : نئے روڈ سے ٹریفک جام کی صورت حال میں بہتری ہو جائے گی

پیر 5 دسمبر 2016 12:31

شارجہ : نئے روڈ سے ٹریفک جام کی صورت حال میں بہتری ہو جائے گی

شارجہ :(اردو پوائنٹ تازہ ترین ،05دسمبر2016): گزشتہ دنوں مکمل ہونے والی نئی سڑک شہریوں کے لیے 6دسمبر کو کھول دی جائیگی۔ یہ سڑک احمد بن عبداللہ بن حمید سکوائیر پر بنائی گئی ہے ۔ اس سڑک کو ڈائیورژن کے لیئے استعمال کی جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

شارجہ روڈ ز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (ایس آر ٹی اے ) کے ترجمان کا کہناہے کہ شہر کی اہم شاہراوں کے اہم ڈائیوروژنز تقریباََ60فیصد مکمل ہو چکے ہیں ۔متعدد نئے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ان نئے چوراہوں کی تعمیر سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی ۔