چین ، بس اور ٹرک میں تصادم ، 9افراد ہلاک ،20زخمی

زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ، تین کی حالت نازک ، تحقیقات جاری

پیر 5 دسمبر 2016 12:36

چین ، بس اور ٹرک میں تصادم ، 9افراد ہلاک ،20زخمی
کنمنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) چین کے جنوب مغربی صوبے ینان کے شہر مانگ شی میں بس اور ٹرک کے تصادم میں 9افراد ہلاک اور 20زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک مسافر بس مخالف سمت سے آنیوالے ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 9افراد موقعہ پر ہلاک ہو گئے جبکہ 20زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ، زخمیوں میں سے 3کی حالت نازک ہے ، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :