نومبر میں چینی سروس سیکٹر بلند ترین سطح پر رہا

نومبر میں سروس سیکٹر 53.1جبکہ اکتوبر میں 52.4تھا

پیر 5 دسمبر 2016 12:36

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء)چینی سروس سیکٹر گذشتہ سولہ ماہ کی نسبت نومبر میں بلند ترین سطح پر رہا ، پرچیز نگ منیجر انڈیکس (پی ایم آئی ) جو اکتوبر میں 52.4تھا نومبر میں 53.1کی سطح پر پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

یہ اعدادوشمار مالیاتی اطلاعات فراہم کرنے والے نجی ادارے کائی زن میڈیا کمپنی لمٹیڈ نے جاری کئے ہیں ۔سروے کے مطابق 50سے زیادہ شرح سروس سیکٹر کی توسیع کو ظاہر کرتی ہے جبکہ 50سے کم کے اعدادوشمار کمی کو ظاہر کرتے ہیں ۔