چینی فوجیوں کا پہلا امن دستہ سوڈان پہنچ گیا

انفینٹری بٹالین کے مزید 580فوجی بارہ ماہ میں جنوبی سوڈان جائینگے

پیر 5 دسمبر 2016 12:36

چینی فوجیوں کا پہلا امن دستہ سوڈان پہنچ گیا
زینگ زو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) چین نے بین الاقوامی امن فورس میں شرکت کیلئے اپنے 120فوجیوں کا پہلا دستہ جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبہ بھیج دیا ہے ، یہ پہلا دستہ 700 فوجیوں پر مشتمل چین کی انفینٹری بٹالین کا حصہ ہے ،دیگر فوجیوں کو ایک سال کے اندر پانچ مختلف گروپوں میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے مشن پر بھیجا جائے گا ،ان فوجیوں نے اس سلسلے میں تین ماہ کا ایک کورس مکمل کیا ہے جس میں انہیں شہریوں کو تحفظ دینے ، اقوام متحدہ کی امداد کرنے ،انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عوام کو ریلیف دینے اور گشت کرنے کے بارے میں تربیتی پروگرام شامل ہے،یہ بٹالین تیسری چینی ٹیم ہے جو جنوبی سوڈان روانہ کی گئی ہے جبکہ چین کا پہلا فوجی دستہ 2015ء میں جنوبی سوڈان بھیجا گیا تھا ، اس سال جولائی میں چین کی امن فوج کے دو اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے تھے ، اس وقت اقوام متحدہ کے دس امن مشن میں ایران کے 2600فوجی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔