وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے پی ایس ڈی پی کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 2کھرب 48ارب 67کروڑ روپے جاری کر دیئے

پیر 5 دسمبر 2016 12:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 2کھرب 48ارب 67کروڑ 17لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے لئے 8کھرب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ و ہنر مند پروگرام کے لئے 6ارب 86کروڑ ، ایرا کے لئے 2ارب 93کروڑ ، عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے 42ارب 56کروڑ، پائیدار ترقیاتی اہداف کے لئے 20ارب ، سیفران فاٹا کے لئے 8ارب 25کروڑ ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 4ارب 74کروڑ ، اے جے کے بلاک کے لئے 6ارب 51کرور،واپڈا پاور سیکٹر کے لئے 15ارب 69کروڑ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے 79ارب، پانی وبجلی ڈویژن کے لئے 6ارب 21کروڑ، سپارکو کے لئے 80کروڑ، ریلویز ڈویژن کے لئے 13ارب 52کروڑ، پورٹس اینڈشپنگ ڈویژن کے لئے 83کروڑ ، پلاننگ کمیشن کے لئے 2ارب 30کروڑ ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے 7ارب 23کروڑ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے 7ارب 58کروڑ، نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے لئے 51کروڑ ، داخلہ ڈویژن کے لئے 4ارب 67کروڑ ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 8ارب 54کروڑ، کابینہ ڈویژن کے لئے 20کروڑ، کیڈ ڈویژن کے لئے 84کروڑ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے 46کروڑ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے 2ارب 55کروڑ ،لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کے لئے 46کروڑروپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن ایک خاص طریقہ کار کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر رہاہے۔