ضرب عضب میں متاثر ہونے والے بے گھر افراد کے 18ہزار 241 مکانات کے سروے مکمل

,638 مکمل تباہ ،5,702کو جزوی نقصان پہنچا

پیر 5 دسمبر 2016 12:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے بے گھر افراد کے 18ہزار 241 مکانات کے سروے مکمل جن میں 12ہزار 638 مکانات مکمل تباہ جبکہ 5ہزار 702 مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ، فاٹا آر آر یو کے حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے بے گھر افراد کے مکانات کا سروے جاری ہے اب تک 18 ہزار 241 مکانات کا سروے مکمل کیا گیاہے میں جنوبی وزیرستان کے 460 مکانات مکمل طور پر تباہ اورکزئی ایجنسی کے 816 مکانات مکمل تباہ جبکہ 323کو جزوی طورپر نقصان پہنچا ۔

(جاری ہے)

خیبر ایجنسی کے 2 ہزار 872 مکانات مکمل طورپر تباہ جبکہ 910 مکانات کو جزوی طورپر نقصان پہنچاہے۔ حکام کے مطابق جنوبی وزیرستان کے 2ہزار 784مکانات جزوی طورپر اور شمالی وزیرستان کے 1364مکانات کو جزوی طورپر نقصان پہنچاہے۔ حکام کے مطابق آپریشن سے متاثر ہونے والے علاقہ جات میں مکانات کاسروے جاری ہے جبکہ سروے کے دوران کلیئر ہونے والے مکانات کے مالکان کو معاوضہ ادا کیاجارہاہے۔

متعلقہ عنوان :