شہباز شریف کی لندن آمد، ن لیگ کے 2 گروپوں میں جھگڑا

کارکنوں کے ایک دوسرے کو گھونسے ،لاتیں ،مکے،جھگڑے کی وجہ وزیراعلیٰ پنجاب کے استقبال میں پہل بنی

پیر 5 دسمبر 2016 12:22

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر مسلم لیگ ن کے 2 گروپوں میں جھگڑا ہوگیا کارکنوں کے ایک دوسرے کو گھونسے ،لاتیں ،مکے، جھگڑے کی وجہ وزیراعلیٰ پنجاب کے استقبال میں پہل بنی۔شہباز شریف کا اظہار برہمی۔پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ہیتھرو ایئرپورٹ پر مسلم لیگ ن کے 2 گروپوں میں جھگڑا وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی اّمد کے وقت ہوا۔

استقبال میں پہل کرنے کے مقاملے پر لیگی کارکنوں کے ایک دوسرے کو گھونسے ،لاتیں ،مکے سے حملے کیئے مقامی پولیس نے 4 مسلم لیگی کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست افراد کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کارکنوں کے جھگڑے پر اظہار برہمی بھی کیا۔