دبئی :ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی۔

پیر 5 دسمبر 2016 11:54

دبئی :ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی۔

دبئی ۔(اردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار، 05دسمبر، 2016) دبئی میں ایک ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ ایک بس اور چھکڑے کے مابین گرہود کے علاقہ میں ربط سٹریٹ میں ہوا ۔ بس میں 20افراد سوار تھے جن میں سے حادثے کے بعد چار افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص کی موت ہسپتال میں ہوئی۔

(جاری ہے)

تاہم زخمی ہونے والے چار افراد کو راشد ہسپتال لے جایا گیا جن کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

اس حوالے سے الراشدیہ پولیس کے ڈائریکٹر برگیڈئیر سعید حماد بن سلیمان کی یہ کہنا ہے کہ ہم اس حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کر دہے ہیں لیکن ابھی تک ابتدائی انکوائری سے یہی پتہ چلا ہے کہ یہ حادثہ بس ڈرائیور کی عدم توجہ سے ہوا کیونکہ اکثر ٹریفک حادثات ڈرائیور حضرات کی سڑک پر مکمل توجہ نہ ہونے کے باعث بھی ہوتے ہیں۔لیکن اس حوالے سے ابھی تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :