ْنجی ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعہ میں 4 خواتین اور 3 ڈاکٹرز سمیت 11 افراد جاں بحق،درجنوں زخمی

پیر 5 دسمبر 2016 11:51

ْنجی ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعہ میں 4 خواتین اور 3 ڈاکٹرز سمیت 11 افراد ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) شاہراہ فیصل پر جناح ہسپتال کے قریب واقع نجی ہوٹل میں لگنے والی آگ سے 11 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور 3 ڈاکٹرز جبکہ زخمیوں میں کرکٹرز بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب شاہراہ فیصل پر جناح ہسپتال کے قریب ایک نجی ہوٹل کی چھٹی منزل پر آگ لگنے کے باعث زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے اور جھلسنے سے ہوئیں۔

(جاری ہے)

قائداعظم ٹرافی کھیلنے کے لئے کراچی میں موجود انٹرنیشنل کرکٹرز صہیب مقصود اور دیگر کھلاڑی بھی متاثر ہوئے۔ میئر کراچی وسیم اختر ریسکیو کارروائی کا جائزہ لینے کے لئے جائے وقوعہ پر پہنچے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ جناح ہسپتال کی انچارج شعبہ حادثات ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ڈاکٹر موہن لعل، ڈاکٹر شیر خواجہ، ڈاکٹر رحیم سولنگی، وقاص، حامد، محمد حسین اور ہوٹل انتظامیہ کا الیاس بابر شامل ہے جبکہ چاروں خواتین کی شناخت نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :