سپین میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 2 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے

پیر 5 دسمبر 2016 11:51

سپین میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 2 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے
میڈرڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) سپین میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈرڈ ائیر پورٹ سے طیارے نے کواترو وینتوس سے پورتگال کے قصبے کسکائس کے لئے اڑان بھری جو سپین کے ٹولیڈو صوبے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔حکام نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :