آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیر اعظم اور صدر سے ملاقاتیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 دسمبر 2016 11:45

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 دسمبر 2016ء) :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر مملکت ممنو ن حسین اور وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقاتیں کی ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے پاک فوج کی قیادت سنبھالنے پر آرمی چیف قمر باجوہ کو مبارکباد پیش کی۔ صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے ملک کا دفاع مضبوط ہو گا۔

(جاری ہے)

ملک میں مکمل امن کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری رکھا جائے ۔ صدر مملکت نے ہدایت کی کہ آپریشن ضرب عضب کو نیشنل ایکشن پلان ہی کی طرح مقاصد کے حصول تک جاری رکھا جائے۔ وزیر اعظم سے ملاقات میں قومی سلامتی کے امو ر پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دفاع وطن کے سلسلے میں قو م کی توقعات پر پورا اتریں گے۔