وزیراعظم اور ان کے بچوں کے وکیل نے پانامہ کیس میں ہماری بہت مدد کی۔ پی ٹی آئی رہنما کا دعوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 دسمبر 2016 11:40

وزیراعظم اور ان کے بچوں کے وکیل نے پانامہ کیس میں ہماری بہت مدد کی۔ ..

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 دسمبر 2016ء) : سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق درخواستیں زیر سماعت ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پانامہ کیس میں وزیر اعظم نواز شریف اورا ن کے بچوں کے وکیل سلمان بٹ اور اکرم شیخ نے ہماری بہت مدد کی ہے۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سلمان بٹ اور اکرم شیخ کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی دستاویزات اور گواہوں کے بعد عمران خان کی اس بات میں وزن آ گیا ہے کہ کیس اب ختم ہو چکا ہے۔