صحتمندمعاشرہ کیلئے ماں اوربچے کی صحت بنیادی اہمیت کی حامل ہے‘ ڈاکٹرعمارہ خان

پیر 5 دسمبر 2016 11:36

قصور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)محکمہ صحت آئی آر ایم این سی ایچ اینڈنیوٹریشن پروگرام کے زیراہتمام ’’ماں اوربچے کی صحت کے ہفتہ‘‘کے سلسلہ میں ڈ ی ایچ کیوہسپتال قصورمیں ہیلتھ میلہ منایاگیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی ڈی سی اوقصور عمارہ خان تھیں جبکہ اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹر جاویداقبال‘ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام ڈاکٹرثمرہ خرم‘ڈی ایچ اوڈاکٹرعبدالسلام خان‘ڈپٹی ڈی ایچ اوڈاکٹر نذیراحمد‘ڈی او پاپولیشن ویلفیئرمیاں محمدامجد فاروق‘ پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹرمحمدخالد‘چائلڈسپیشلسٹ ڈاکٹرحبیب اللہ بلوچ ‘ڈسٹرکٹ سپورٹ مینجرپی آر ایس پی محمداقبال‘سٹاف نرسز‘لیڈی ہیلتھ ورکرز‘ کمیونٹی مڈوائف اور محکمہ صحت کے عملہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی سی اوقصور عمارہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے اور ضلعی حکومت شہریوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ‘محفوظ اور صحتمندمعاشرہ کے قیام کیلئے ماں اوربچے کی صحت بنیادی اہمیت کی حامل ہے‘ماں اوربچے کاہفتہ منانے کا مقصدمائوں کو آگاہی دیناہے اور اس ہفتے کو کامیاب بناناہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ضلع بھرمیں 5دسمبر تا10دسمبر2016ء تک ماں اوربچے کی صحت کا ہفتہ منایاجارہاہے۔