وزیر اعظم نواز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم کے مالیاتی پلان کی منظوری دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 دسمبر 2016 11:28

وزیر اعظم نواز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم کے مالیاتی پلان کی منظوری دے ..

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 دسمبر 2016ء) :وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم کے مالیاتی پلان کی منظوری دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دیا مر بھاشا ڈیم کے لیے فنڈز پی ایس ڈی پی سے فراہم کیے جائیں گے۔ جبکہ واپڈا خود بھی پاور جنریشن کمپنیوں سے ذریعے فنڈز اکٹھا کرے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی سمیت متعلقہ اداروں اور وزارتوں کو مالیاتی تجاویز جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ہدایت کی کہ ڈیم کی تعمیر کا کام آئندہ سال سے شروع کیا جائے۔ دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے 4500میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ یاد رہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے بھاشا ڈیم کی تعمیر کی منظوری2009میں دی تھی۔