مجھے ٹی وی سے نام اورشہرت ملی، صرف معیاری فلموں میں جلوہ گرہونگی ،ْعائشہ عمر

،فلم کراچی سے لاہورمیں میری اداکاری کوبہت پسندکیاگیا ،ْ گفتگو

پیر 5 دسمبر 2016 11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) اداکارہ عائشہ عمرنے کہاہے کہ مجھے ٹی وی سے نام اورشہرت ملی، صرف معیاری فلموں میں جلوہ گرہونگی۔ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ میں نے ٹی وی ڈراموں میں اداکاری اورماڈلنگ کے ذریعے اپنانام کمایا ،ْبلاشبہ مجھے ڈرامہ سیریزبلبلے میں مزاحیہ کردارسے شہرت ملی تاہم میں ہرقسم کے کرداراداکرکے خودکوورسٹائل اداکارہ کے طورپرمنواناچاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

بلبلے ہٹ ہونے کے بعد مجھے اکثرمزاحیہ ڈراموں کی پیشکش ہو تی رہی ہے تاہم میں نے صرف وہی ڈرامہ سائن کیاجس کاکردارمجھے پسندآیا۔عائشہ عمرکاکہناتھا ٹی وی کایہ ریکارڈہے کہ بلبلے اتنے برس سے اپنی مقبولیت برقراررکھے ہوئے ہے انہوں نے کہا مجھے فلموں کی بھی آفرزملتی رہتی ہیں لیکن میں صرف کم اورمعیاری کرداروں پرمبنی پراجیکٹ سائن کرتی ہوں ،فلم کراچی سے لاہورمیں میری اداکاری کوبہت پسندکیاگیا۔

متعلقہ عنوان :