بھارتی ٹی وی کی مشہور اداکارہ شویتا تیواری والدہ بن گئیں ،ْ بیٹے نے جنم لیا

اپنے بیٹے کا خوبصورت نام رکھیں گے ،ْگفتگو

پیر 5 دسمبر 2016 11:20

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) بھارتی ٹی وی کے مشہور ڈرامے ‘‘کسوٹی زندگی کی’’ سے مقبول ہونے والی مشہور اداکارہ شویتا تیواری والدہ بن گئیں،ان کے گھر بیٹے نے جنم لیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ماں بیٹا دونوں صحت مند اور تندرست ہیں،شویتا ممبئی میں واقع سریا چائلڈ کئیر ہسپتال میں داخل تھیں جہاں سے ان کے شو ہر ابھی نو کوہلی انہیں گھر لے آئیں ۔ابھی نو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں والدین بننے پر بیحد خوش ہیں اور اب اپنے بیٹے کا خوبصورت نام رکھیں گے۔واضح رہے کہ ابھی نو اور شویتا 2013 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے ، یہ دونوں کا پہلا بچہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :