امریکی باکس آفس پر فلم ’مٴْوانا‘ کا قبضہ برقرار

،ْفلم رواں ہفتے مزید دو ارب 96 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی

پیر 5 دسمبر 2016 11:20

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) امریکی باکس آفس پر تھینکس گیونگ پر ریلیز ہونے والی تھری ڈی اینیمیٹڈ ایڈونچر مووی ’مٴْوانا‘ کا قبضہ برقرار رہا ۔ایڈونچر سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹیڈ میوزیکل فلم ’موانا‘ کی کہانی جہاز رانی کرنے والے خاندان کی ایک ایسی لڑکی کے بارے میں ہے جو دور دراز واقع ایک جزیرے کی تلاش میں خطرناک سفر کا آغاز کرتی ہے ،ْ سفر کے دوران اس کی ملاقات ایک بہادر نوجوان سے ہوتی ہے جو اس کی مدد کرتا ہے ،ْفلم رواں ہفتے مزید دو ارب 96 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی ۔

ہیری پوٹر سیریز پر مشتمل نئی فلم فنٹاسٹک بیسٹ اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم ہفتے ایک ارب 94 کروڑ روپے سمیٹ کر دوسرے نمبر پر رہی۔فلم کی کہانی ہیری پوٹر کی پیدائش سے 70 برس پہلے کے دور پر مبنی ہے جس میں ہیری پوٹر کے زمانے میں موجود جادوئی ہتھیاروں اور کتابوں کا ماضی دکھایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اور اس ویک اینڈ پر ریلیز ہونے والی فلم ارائیول 76 کروڑ روپے آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ۔ فلم میں دکھایا گیا کہ ایلینز کے درجن بھر خلائی جہاز زمین پر اتر آتے ہیں جو دنیا بھر میں دہشت کا باعث بن جاتے ہیں۔فلم کا مرکزی کردار ایمی ایڈمز نے ادا کیا جو ماہر لسانیات کی حیثیت سے کام کررہی ہوتی ہیں اور ایلینز سے انسانی رابطے میں مدد فراہم کرتی ہیں

متعلقہ عنوان :