اداکارہ ماہرہ خان نے صبا قمر کومستقبل کی فلمی سپراسٹار قرار دیدیا

ہمیں ایک دوسرے کے اچھے کام کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ،ْٹوئٹ

پیر 5 دسمبر 2016 11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء)اداکارہ ماہرہ خان نے صبا قمر کومستقبل کی فلمی سپراسٹار قرار دیدیا۔ انھوں نے امریکہ میں ہونیوالے پہلے پاکستانی فلم فیسٹیول میں فلم ’’ لاہور سے آگے‘‘ دیکھنے کے بعد اپنے ٹوئٹرپیغام میں صبا قمر کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ آنے والے وقت کی سپراسٹار ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کے مطابق فلم میں صبا قمر نے لاجواب اداکاری سے میرا دل جیت لیا ،ْ ماہرہ خان نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے اچھے کام کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکا کی ریاست نیویارک میں پاکستانی فلموں پرمشتمل فلمی میلہ شروع ہوچکا ہے۔