میانوالی میں تین فُٹ کے دلہے کو اپنے قد کی دلہن مل گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 دسمبر 2016 11:18

میانوالی(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 دسمبر 2016ء):آپ نے یہ تو بارہا سنا ہو گا کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں لیکن حال ہی میں میانوالی کے ایک رہائشی ایک تین فُٹ کے شخص نے اپنے ہی قد کی دلہن ڈھونڈ کر یہ ثابت کر دیا کہ جوڑیاں واقعی آسمان پر بنتی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میانوالی کا رہائشی ستائیس سالہ تین فُٹ کا محمد فیاض شادی کے بندھن میں بندھ گیا اور دلچسپ بات تو یہ کہ محمد فیاض کی دلہن بھی اسی کے قد کے برابر کی ہے۔ اپنی شادی پر محمد فیاض کی خوشی دیدنی تھی۔ محمد فیاض کی شادی اپنے ہی قد کے برابر کی خاتون وجیہہ نورین سے انجام پائی ۔ محمد فیاض اپنی شادی پر پھولے نہیں سما رہا تھا ۔ محمد فیاض کا کہنا ہے کہ میں بے حد خوش ہوں اور اس کے لیے میںخدا کا جتنا شکر ادا کروں اتنا کم ہے۔