Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کینال روڈ کشادہ کرنے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 دسمبر 2016 11:11

لاہور (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 دسمبر 2016ء) :پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کینال روڈ کشادہ کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ لاہور کینال روڈ کی کشادگی کے لیے بہت بڑی تعداد میں درخت کاٹے جائیں گے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کو درخت کاٹنے سے روکا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات