کراچی ہوٹل آتشزدگی، وزیر اعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 دسمبر 2016 10:58

کراچی(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 دسمبر 2016ء) :کراچی ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعہ کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ رپورٹ دیں کہ تمام ہوٹلوں اور اہم عمارتوں میں ایمرجنسی گیٹ ہیں یا نہیں؟ رپورٹ دیں کہ آگ بجھانے کا بندوبست تھا یا نہیں؟ وزیر اعلٰی سندھ نے ہدایت کی کہ معائنہ ٹیم میں کے ایم سی، ہوم اور لیبر کے افرا د کو شامل کیا جائے۔یاد رہے کہ جناح اسپتال کے قریب ایک ہوٹل میں آغ لگ گئی جس کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک اور متعدد غیر ملکیوں سمیت30سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔