یمنی باغیوں کو سمندر کے راستے اسلحہ کی فراہمی کی کوشش ناکام

پیر 5 دسمبر 2016 10:50

صنعاء ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے جاری فوجی آپریشن کے دوران عرب اتحادی طیاروں نے باغیوں کو سمندر کے راستے اسلحہ کی فراہمی کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اتحادی طیاروں نے المخاء اور تعز کے مغرب میں ذوباب کے مقام پر باغیوں کے لیے اسلحہ لے جانے والی کشتیوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اسلحہ بردار کشتیاں تباہ ہوگئیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سمندر میں اسلحہ بردار کشتیوں پر کی گئی بمباری کے نتیجے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور کشتیوں سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔ اتحادی طیاروں نے باب المندب بندرگاہ کے شمال مشرق میں العمری فوجی کیمپ پر بھی بمباری کی۔

متعلقہ عنوان :