ایران، چین اور روس کے ساتھ باہمی تجارت مقامی کرنسی میں کرنا چاہتے ہیں،رجب طیب اردوان

پیر 5 دسمبر 2016 10:50

ایران، چین اور روس کے ساتھ باہمی تجارت مقامی کرنسی میں کرنا چاہتے ہیں،رجب ..

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وہ ایران، چین اور روس کے ساتھ باہمی تجارت مقامی کرنسیوں میں کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک حکومت نے ایران، چین اور روس کے ساتھ باہمی تجارت مقامی کرنسیوں میں کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیے ہیں جس کا مقصد ترک کرنسی لیرا کو درپیش مشکلات سے نمٹنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترک صدر نے قیصری نامی شہر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ عوام بھی لیرا کو مستحکم بنانے کی کوشش کریں۔

متعلقہ عنوان :