آسٹریا میں صدارتی انتخابات، فریڈم پارٹی نے شکست تسلیم کر لی

پیر 5 دسمبر 2016 10:50

ویانا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) آسٹریا کے صدارتی انتخابات میں فریڈم پارٹی نے اپنے امیدوار نوربرٹ ہوفر کی شکست تسلیم کر لی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریا میں 4 دسمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے ایگزٹ جائزوں میںگرین پارٹی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار الیگزینڈر فان ڈیئر بیلن اپنے حریف نوربرٹ ہوفر پر واضح برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ ان جائزوں کے مطابق بہتر سالہ فان ڈیئر بیلن نے 53.6 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل کر لی ہے جبکہ مہاجرین مخالف سیاستدان ہوفر پر 46.4 فیصد ووٹرز نے اعتماد کا اظہار کیا۔