بھکر، خوشحال خان ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، تمام مسافرمحفوظ رہے

پیر 5 دسمبر 2016 10:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) بھکرمیں خوشحال خان ایکسپریس کی تین بوگیاں ریلوے ٹریک سے اترگئیں تاہم حادثے میں تمام مسافرمحفوظ رہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل نے ریلوے حکام کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا کہ بھکر کے علاقے ریلوے بہل روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب 2 بجکر 15 منٹ پر کراچی سے پشاورجانے والی خوشحال خان ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں ۔

حکام کے مطابق حادثہ ٹریک تبدیل کرتے ہوئے پیش آیا تاہم حادثے میں ٹرین میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ٹریک سے اترنے والی بوگیوں کو ہٹا کر ٹریک کو آمد و رفت کے لیے بحال کردیا گیا ہے جبکہ متاثرہ بوگیوں کو ٹریک پر دوبارہ چڑھانے کے لئے عملہ طلب کر لیا گیا ہے۔