داد و کے قریب مسافر وین اور کار میں تصادم،3 افراد جاں بحق، 10 زخمی ہو گئے

پیر 5 دسمبر 2016 10:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) داد و کے قریب مسافر وین اور کار میں تصادم سی3 افراد جاں بحق اور 10زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق دادو کے نواحی علاقے کھونن موری میں مسافر وین نے کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق اور 10زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال دادو منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :