کیلیفورنیا :آکلینڈ کے ویئر ہاوس میں پارٹی کے دوران لگنے والی آگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 33 ہوگئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 5 دسمبر 2016 10:27

کیلیفورنیا :آکلینڈ کے ویئر ہاوس میں پارٹی کے دوران لگنے والی آگ کے نتیجے ..

آکلینڈ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 دسمبر۔2016ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر آکلینڈ کے ویئر ہاوس میں پارٹی کے دوران لگنے والی آگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 33 ہوگئی۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق الامیڈا کنٹری شیرف کے سارجنٹ رے کیلے کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے باعث پارٹی میں موجود کئی اشیا جل کر راکھ ہوگئیں جبکہ ملبہ آگرا، جس کے نیچے مزید افراد کی لاشیں موجود ہونے کا خطرہ ہے۔

واقعے کے بعد اپنے پیاروں کی خیرت جاننے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد شیرف کے دفتر کے باہر جمع ہوگئی، جہاں انہیں بتایا گیا کہ لاشوں کی شناخت کے لیے شائد انہیں اپنا ڈی این اے دینے کی ضرورت پڑے گی۔گھوسٹ شپ نامی اس ویئر ہاوس کو چلانے والے جوڑے کے سابق دوست نے کہا کہ ویئر ہاوس کی ساخت کسی بھول بھلیوں جیسی ہے، جہاں اگر آپ جائیں تو آپ کو واپسی کا راستہ یاد رہنا مشکل ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا کہ پارٹی کے وقت ویئر ہاوس میں تقریباً 100 افراد موجود تھے جہاں تقریباً آدھی رات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔فائر حکام تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم کر رہے ہیں، تاہم ان کا کہنا ہے کہ ویئر ہاوس میں سامان کی بے ترتیبی نے شعلوں کو ہوا دی جبکہ اندر آگ بجھانے کے لیے کوئی چیز موجود نہیں تھی۔آکلینڈ کی منصوبہ بندی کے افسر ڈارن رانیلیٹی نے کہا کہ ان کے محکمے نے گزشتہ ماہ اس وقت ویئر ہاوس کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا تھا، جب اس کے پڑوسیوں سے مسلسل یہ شکایت آرہی تھی کہ ویئر ہاوس کے باہر مسلسل کچراا جمع ہورہا ہے، جبکہ لوگ غیر قانونی طور پر یہاں مقیم ہیں۔آگ پر کئی گھنٹے بعد قابو پالیا گیا، جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :