خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں کی بمباری میں 12 دہشت گرد ہلاک اور ان کے 3 ٹھکانے تباہ ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 5 دسمبر 2016 10:27

خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں کی بمباری میں 12 دہشت گرد ..

جمرود(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 دسمبر۔2016ء) خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے راجگل میں سیکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں کی بمباری میں 12 دہشت گرد ہلاک اور ان کے 3 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ روز خیبر ایجنسی کے دور افتادہ وادی تیراہ کے پہاڑی علاقے راجگل میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں شدت پسندوں کے 3 ٹھکانے تباہ ہوئے اور 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سیکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں نے پاک افغان سرحد کے قریب مورگہ کے علاقے میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 8 شدت پسند جاں بحق اور اہم ٹھکانے تباہ ہو گئے تھے، مردان کے علاقے لوند خوڑ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شادی سے واپس آنے والے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، ہنگو میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، پشاور کے علاقے متھرا سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی۔

متعلقہ عنوان :