لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر مسلم لیگ ن کے 2 گروپوں میں جھگڑا ہوگیا -پولیس نے 4 مسلم لیگی کارکنوں کو حراست میں لے لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 5 دسمبر 2016 10:27

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر مسلم لیگ ن کے 2 گروپوں میں جھگڑا ہوگیا -پولیس ..

لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 دسمبر۔2016ء) لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر مسلم لیگ ن کے 2 گروپوں میں جھگڑا ہوگیا کارکنوں کے ایک دوسرے کو گھونسے ،لاتیں ،مکے، جھگڑے کی وجہ وزیراعلیٰ پنجاب کے استقبال میں پہل بنی۔شہباز شریف کا اظہار برہمی۔پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ہیتھرو ایئرپورٹ پر مسلم لیگ ن کے 2 گروپوں میں جھگڑا وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی آمد کے وقت ہوا۔

استقبال میں پہل کرنے کے مقاملے پر لیگی کارکنوں کے ایک دوسرے کو گھونسے ،لاتیں ،مکے سے حملے۔ذرائع کے مطابق مقامی پولیس نے 4 مسلم لیگی کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست افراد کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کارکنوں کے جھگڑے پر اظہار برہمی بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :