داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی اطلاعات

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 5 دسمبر 2016 10:00

داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی اطلاعات

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5دسمبر۔2016ء) داعش کے رہنما ابو بکر البغدادی کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ایک بار پھر سامنے آئی ہیں۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق ذرائع نے شامی تنظیم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کو بتایا کہ داعش کے سینئر رہنماوں کا اجلاس عراق میں طلب کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس اجلاس کی طلبی سے ابو بکر البغدادی کی موصل کی جنگ میں ہلاکت کی افواہ پھیل گئی ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی بار البغدادی کے ہلاک ہونے کی خبریں سامنے آچکی ہیں جو بعد میں غلط ثابت ہوئیں ۔

متعلقہ عنوان :